پاکستان میں لاکھوں لوگ 2022 کی گرمیوں میں آنے والے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں صوبائی سطح پر موجود ہنگامی صورتحال سےنمٹنےوالے اداروں اور مختلف خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے جس سے سیلاب متاثرین مستنفید ہوسکتے ہیں۔

Bolo__1_.png

سندھ

سندھ میں سیلاب متاثرین درج ذیل اداروں سے خدمات حاصل کرسکتے ہیں،

1۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی [پی ڈی ایم اے] سندھ حکومت کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ہے جس کی ذمہ داری قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی اور آفت کی صورت میں امداد، بحالی، اور تخفیف  کا کام ہے۔اگر آپ سندھ میں موجود سیلاب متاثرین میں سے ہیں تو آپ  پی ڈی ایم اے سے معاونت کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر درج ذیل ہیں،

۔ 03332497362
۔ 03355557362
۔ 1736

2۔ محکمہ صحت سندھ

اگر آپ کو سیلاب کے بعد صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے امداد کی  ضرورت ہے تو آپ محکمہ صحت سندھ کی ہیلپ لائن 1025 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا آپ اپنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا نمبر اس فہرست سے حاصل کرسکتے ہیں۔

3۔ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، سندھ

اگر آپ کے ادرگرد کوئی بھی بچہ کسی بھی قسم کے تشدد  یا ہراسانی جیسے کہ چائلڈ لیبر، جنسی ہراسانی، زبردستی یا کم عمر کی شادی کا شکار ہو یا کسی یتیم بچے کو تحفظ یا محفوظ ماحول کی ضرورت ہو تو آپ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، سندھ سے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرکے شکایت درج کراکے مدد حاصل کرسکتے ہیں،

۔ 1121

۔ 0219933065

آپ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر براہ راست بھی شکایت درج کرسکتے ہیں۔

4۔ ویمین کمپلینٹ سیل

اگر آپ کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد کا شکار ہیں تو آپ حکومت سندھ کے ومین ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ومین کمپلینٹ سیل کے نمبر 1094 پر کال کرکے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ یا آپ ومین ڈیولپمینٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کوئی ہنر سیکھنا چاہتی ہیں یا آپ اپنے خاندان کی کفالت کی لیے کوئی چھوٹا کاروبار شروع کرنے کی خواہاں ہیں تو آپ اس حوالے سےبھی ویمین ڈیولپمینٹ ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی اور معاونت حاصل کرسکتی ہیں۔

5۔ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن

سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن صوبے میں موجود سیلاب متاثریں کی امداد اور بحالی کا کام کررہی ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے علاوہ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن سندھ میں غربت کے خاتمے کے لیے مختلف پروگرام چلا رہی ہے۔

سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن فی الوقت سندھ کے درج ذیل علاقوں میں کام کررہی ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی امداد کی ضرورت ہے تو آپ درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرکے سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن سے مدد اور رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں،

علاقہپتہرابطہ نمبر
سکھرنزد نیو بس ٹرمینل، شکارپور روڈ سکھر071-56271820
خیرپورتالپور کالونی نزد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، مہران یونیورسٹی روڈ، ڈسٹرکٹ خیرپور0243-686111
گھوٹکینزد راجہ خان ہاوس، شانتی نگر، رحمون والی روڈ، گھوٹکی0723 -682218
نوشہرو فیروزمنور کالونی، نزد اماز میڈیکل سنٹر، ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز0242-481462
ٹھٹہپی-آر-سی بلڈنگ بالمقابل ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر، نزد ڈی-سی آفس، مکلی ڈسٹرکٹ، ٹٹھ0298-770012
سانگھڑمکان نمبر 12 ، زاہد ٹاوّن نزد زرداری شو روم، میر پور خاص روڈ، ڈسٹرکٹ سانگھڑ0233-862252
میر پور خاصمکان نمبر 16، بلاک- سی، لیاقت ٹاون نزد جرواری شاخ، میر پور خاص0233-862252
بدیننزد ورچیول یونیورسٹی، عابد ٹاوّن، بدین0297 870515
عمر کوٹنزد اسعد پٹرولیم سروسز، چھاچھرو روڈ، عمر کوٹ0238-500288
شکارپورکیہری نواب خان مختیار کاری روڈ ضلع شکارپور0726-540278
کشمور کندھ کوٹمدراس محلہ، کشمور روڈ، کندھ کوٹ0722-672093
جیکب آبادفیملی لائن نزد ماری مسجد شکارپور روڈ، جیکب آباد0722-652261-62
لاڑکانہمکان نمبر 180، سچل سرمست کالونی نزد ٹی-سی-ایس دفتر، ڈسٹرکٹ لاڑکانہ0744752824

پنجاب

پنجاب میں موجود سیلاب متاثرین درج ذیل خدمات سے مستنفید ہوسکتے ہیں،

1۔ پنجاب ایمرجنسی سروس – ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لیے حکومت پنجاب کا تشکیل کردہ ادارہ ہے۔ ریسکیو 1122 قدرتی آفات، آگ لگنے، حادثات اور دیگر ہنگامی صورت حال جس میں فوری امداد فراہم کرتا ہے۔

ریسکیو 1122 ابتدائی طبی امداد اور ایمبولینس سروس بھی فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی ہنگامی امداد کی ضرورت ہو تو آپ اپنے فون سے 1122 پر کال کرسکتے ہیں۔

2۔  پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب حکومت پنجاب کا ذیلی ادارہ ہے جو کہ قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی اور آفت کی صورت میں امداد، بحالی، اور تخفیف  کا کام کرتا ہے۔ اگر آپ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیں تو آپ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

3۔ کمشنر آفس، پنجاب

ڈویژن اور ضلعے سطح پر انتظامی امور کی ذمہ داری ڈیویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کی ہوتی ہے۔ آفت زدہ شہریوں کی امداد اور بحالی کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومت کے توسط سے ڈیویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس پر ہوتی ہے۔ اگر آپ کو حکومت پنجاب کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے مختص کردہ امداد حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو آپ اپنے  علاقے کے ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹپتہرابطہ نمبرویب سائٹ
ڈیرہ غازی خانڈپٹی کمشنر آفس، کچہری روڈ،  ڈیرہ غازی خان0649260340

https://dgkhan.punjab.gov.pk/contact_us  

 

راجن پورڈپٹی کمشنر آفس وارث میر روڈ راجن پور

0604920001

 

 

https://rajanpur.punjab.gov.pk/contact_us  

 

لیہڈپٹی کمشنر آفس عزیز طارق روڈ لیہ

0606920103

0606920104

https://layyah.punjab.gov.pk/contact_us   

 

میانوالیڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس، سرگودھا - میانوالی روڈ، میانوالی0459234300

https://mianwali.punjab.gov.pk/contact_us  

 

4۔ وزیراعلی پنجاب کمپلینٹ سیل

اگر آپ کو سیلاب زدگان کے لیے مختص امداد حاصل کرنے میں مشکل درپیش ہے تو آپ وزیر اعلی پنجاب کے دفتر میں براہ راست شکایت وزیراعلی پنجاب کمپلینٹ سیل کی ویب سائٹ کے ذریعے سے دائر کرسکتے ہیں یا آپ ہیلپ لائن نمبر 080002345 پر کال کرسکتے ہیں۔

5۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی/ محکمہ برائے بنیادی اور ثانوی صحت

اگر آپ سیلاب زدہ علاقے کے رہائشی ہے اور آپ کے علاقے  میں کسی بھی قسم کی وباء جیسے کہ ملیریا، ڈینگی، ٹی-بی، ہیضہ وغیرہ پھیل گئی ہے۔ یا سیلاب کی وجہ آپ کے بچے کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسینشن چھوٹ گئی ہے تو آپ حکومت پنجاب کے محکمہ برائے بنیادی اور ثانوی صحت سے ان کی ہیلپ لائن 1033 یا 080099000 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

6۔ صحت سہولت پروگرام۔ معلومات اور شکایات

پنجاب کے تمام مستقل رہائشی صحت سہولت پروگرام کے تحت نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت خاندان پروگرام میں شامل ہسپتالوں سے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ پروگرام کے لیے اپنی اہلیت کے حوالے سے معلومات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8500 پر ارسال کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو پروگرام کے حوالے سے کوئی مشکل درپیش ہے تو آپ پروگرام کی ہیلپ لائن 080009009 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔یا آپ پنجاب ہیلتھ کیئر انیشییٹو مینجمنٹ کمپنی سے درج ذیل نمبروں کے ذریعے سے رابطہ کرسکتے ہیں
۔ 04299332647

۔ 04299332266

7۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیر بیورو، پنجاب

اگر آپ کے اردگرد کسی بھی بچے کو تشدد یا ہراسانی جسے کہ جسمانی تشدد، جنسی ہراسانی، زبردستی اور کم عمر کی شادی یا چائلڈ لیبر کا سامنا ہو تو آپ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیر بیورو، پنجاب کے پاس اس حوالے سے شکایت درج کرسکتے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیر بیورو، پنجاب یتیم بچوں کو حفاظت اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔ آپ بیورو کی ہیلپ لائن 0421121 پر کال کرکے ان تمام امور کے حوالے سے رہنمائی اور معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔

8۔ ویمین ڈیولپمینٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب

اگر آپ کو گھریلو تشدد، ہراسانی، صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک، وراثت کے حق سے محرومی جیسے مسائل کا سامنا ہے تو آپ ویمین ڈیولپمینٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کی ہیلپ لائن 1043 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعے آپ مفت قانونی مشاورت حاصل کرسکتے ہیں اور اگر آپ کو محفوظ ٹھکانے کی ضرورت ہو تو ومین ڈیولپمینٹ ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے بھی آپ کی معاونت کرسکتا ہے۔ تحفظ اور قانونی مشاروت کے علاوہ دیپارٹمنٹ خواتین کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے درج ذیل خدمات موجود ہے،

1۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی بلوچستان

 پروونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی [پی-ڈی-ایم-اے]  بلوچستان حکومت بلوچستان کا ادارہ ہے جو کہ قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی اور آفت کی صورت میں امداد، بحالی، اور تخفیف  کا کام کرتا ہے۔ اگر بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہے تو اور آپ کو کسی بھی قسم کی معانت کی ضرورت ہے تو آپ  پی-ڈی-ایم-اے بلوچستان کے کنٹرول روم سے 0819241133 پر کال کرکے رابطہ کرسکتے ہیں۔

2۔ میڈیکل ایمرجسنی رسپانس سنٹر

میڈیکل ایمرجسنی رسپانس سنٹر حکومت بلوچستان کی صحت سے جڑے ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لیے سروس ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی صحت سے جڑے ہنگامی حالت کا سامنا ہے تو آپ میڈیکل ایمرجسنی رسپانس سنٹر سے 1122 پر کال کرکے رابطہ استوار کرسکتے ہیں۔

3۔ وزیراعلی بلوچستان شکایت سیل

وزیراعلی بلوچستان نے شہریوں کے شکایات کے حصول اور حل کے لیے شکایت سیل قائم کیا ہے۔ اگر آپ کو سیلاب متاثرین کے لیے مختص امداد موصول نہیں ہوئی یا آپ کی مقامی انتظامیہ آپ کے ساتھ تعاون نہیں کررہی تو آپ وزیراعلی بلوچستان شکایت سیل سے درج ذیل نمبروں کے ذریعے سے رابطہ کرسکتے ہیں،

1۔ 0819202550

2۔ 0819201798

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں موجود سیلاب متاثرین درج ذیل اداورں سے خدمات حاصل کرسکتے ہیں،

1۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی [پی-ڈی-ایم-اے] خیبر پختونخوا حکومت خیبر پختونخوا کا ذیلی ادارہ ہے جو کہ قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی اور آفت کی صورت میں امداد، بحالی، اور تخفیف سے متعلقہ امور انجام دیتا ہے۔اگر آپ خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہائش پذیر ہے تو آپ پی۔ڈی۔ایم۔اے سے 1700 پر کال کے ذریعے سے رابطہ کرسکتے ہیں یا 03164261700 پر واٹس-ایپ کے ذریعے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

2۔ ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کی سروس ہے جو کہ صوبے کے تمام ضلعوں میں موجود ہے۔ قدرتی آفات، طبی ہنگامی صورت حال، آگ لگنے یا کسی بھِی قسم کے حادثے کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ذمہ داری شہریوں کو امداد فراہم کرنا ہے۔ آپ اپنے ریسکیو کی سروسز اپنے فون سے 1122 پر کال ملا کر حاصل کرسکتے ہیں۔

3۔ ڈپٹی کمشنر آفسز خیبر پختونخوا

ڈپٹی کمشنر ضلعوں میں صوبائی حکومت کے نمائندے ہیں جن کی ذمہ داریوں میں صوبائی حکومت کی سیلاب زدگان کے لیے تشکیل کردہ پروگراموں کا اطلاق ہے۔ اگر آپ سیلاب سے متاثرہ علاقے کے مکین ہیں اور آپ کو سیلاب زدگان کے لیے مختص امداد موصول نہیں ہوئی تو آپ اپنے ڈی-سی آفس سے رابطہ کرکے امدادی اور تخفیفی سامان حاصل کرسکتے ہیں،

ڈسٹرکٹپتہرابطہ نمبرویب سائٹ
ڈیرہ اسماعیل خانڈی-سی آفس، کینٹ، ڈی-آی خان0966-9280116https://dikhan.kp.gov.pk/
سواتسیدو شریف روڈ، گل کدا، مینگورہ، سوات0946-9240337https://swat.kp.gov.pk/
چارسدہتحصیل بازار، رجڑ بائی پاس، چارسدہ091 9220024https://charsadda.kp.gov.pk/
نوشہرہمین جی-ٹی روڈ، نوشہرہ کینٹ0923-9220098https://nowshera.kp.gov.pk/
ٹانکٹانک-وانا-انگور اڈہ روڈ، نزد ڈسٹرکٹ کورٹ، ٹانک0963-511326https://tank.kp.gov.pk/
صوابیفقیر آباد، صوابی-ٹوپی روڈ، صوابی0938-920006https://swabi.kp.gov.pk/page/contacts
لکی مروتعیسٰی خیل- میانوالی روڈ، دولت تجازی، لکی مروت0969-538330https://lakkimarwat.kp.gov.pk/
لوئر چترالبیرون شل روڈ، جنگ بازار، چترال0943-412055https://lowerchitral.kp.gov.pk/
اپر چترالبونی، چترال0943-470355https://upperchitral.kp.gov.pk/
کوہستان اپرکراکرم ہائی وی، داسو، کوہستان0300-5638478https://upperkohistan.kp.gov.pk/

 

4۔ خپل وزیر اعلی رسائی – کمپلینٹ سیل

اگر آپ کو حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے مختص امداد حاصل کرنے میں کوئی مشکل درپیش ہے یا آپ کو اس حوالے سے کوئی شکایت ہے تو آپ 'خپل وزیر اعلی رسائی' کمپلینٹ سیل کے نمبر 1800 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں یا آن لائن وزیراعلی کمپلینٹ سیل کی ویب سائٹ کی ذریعے سے اپنی شکایت جمع کراسکتے ہیں۔

5۔ صحت سہولت پروگرام

خیبر پختونخوا کے تمام مستقل رہائشی صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت کارڈ پلس کے لیے اہل ہیں۔ اہل افراد پروگرام میں شامل کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کرواسکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے اپنی اہلیت جاننے لے لیے آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر 9780 پر ارسال کرسکتے ہیں یا آن لائن صحت کارڈ پلس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو پروگرام کے حوالے سے کوئی مشکل درپیش ہے تو آپ 080089898 پر کال کرسکتے ہیں۔

6۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر کمیشن

آپ بچوں کے ساتھ تشدد، زیادتی یا ہراسانی کے واقعات خیبر پختونخوا حکومت کے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر کمیشن کی ہیلپ لائن1121 پر کال کے ذریعے سے رپورٹ کرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں معاونت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

 بولو سے پوچھیں

اگر آپ کو پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری خدمات کے حوالے سے معلومات چاہیے تو آپ ہمیں ہمارے فیس بک پیج کے ذریعے سے نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم پیر سے جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک سوالوں کا جواب دیتی ہے۔