پچھلے مضامین میں ہم نے کوویڈ-19 ویکسین لگوانے سے متعلق خصوصی ہدایات فراہم کی تھیں اورپاکستان میں کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے طریقہ کار کی وضاحت کی تھی۔ اگر آپ کے ریکارڈ میں غلطی ہو تو آپ اسے آسانی سے ٹھیک کروا سکتے ہیں۔Vaccination_data_Article_banner.jpg

ویکسین لگانے سے پہلے کی ہدایات

کوویڈ-19 کے لئے ویکسین لگانے سے پہلے، ویکسینیشن سنٹر میں جانے والے ہر فرد کو اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ  نمبر کو 1166 پربھیج کر اِس ایم  اِس کے ذریعے موصول ہونے والے کوڈ، اور نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم  کے ساتھ رجسٹر کرنے کے لیے موبائل نمبر کے ساتھ ایک پرچی بھرنی ہوتی ہے۔ آپ یہ پرچی دکھا کر نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم  میں  اپنا  اندراج  کروا کر ویکسین  لگوا سکتے ہیں۔  ویکسینیشن روم میں جانے سے پہلے پرچی کی تصویر لینے کی بھی سفارش کی جاتی ہے، تاکہ ریکارڈ میں غلطی کی صورت میں ویکسینیشن سینٹر  سے ریکارڈ درست کروایا جا سکے۔

کوویڈ-19 ویکسینیشن ریکارڈ کی اصلاح کے لئے ہدایات

ویکسین لگانے کے بعد یہ ممکن ہے کہ کچھ افراد کو اپنے کوویڈ-19 ویکسینیشن ریکارڈ میں ترمیم کی ضرورت محسوس ہو۔ تاہم، یہ آسانی سے درست کیا جا سکتا ہے. پاکستان میں نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں اپنے کوویڈ-19 ویکسینیشن رجسٹریشن ڈیٹا میں ترمیم یا درست کرنے کے اقدامات ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔

کس قسم کا رجسٹریشن ڈیٹا درست کیا جا سکتا ہے؟

ویکسینیشن ڈیٹا کی تفصیلات غلط ہونے کی صورت میں درج ذیل تفصیلات میں ترمیم کی جا سکتی ہے:

- کورونا وائرس ویکسین کے نام کی اصلاح۔ 

- ویکسینیشن سنٹر کے نام کی اصلاح۔ 

- ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک کی تفصیلات۔ 

- ویکسینیشن کی تاریخ کی اصلاح۔ 

طریقہ نمبر 1: نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ کے ذریعے ڈیٹا میں ترمیم/اصلاح  کے لئے ہدایات

اگر آپ مندرجہ بالا زمروں میں سے کسی میں بھی معلومات کو درست کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم ان مراحل پرعمل کریں:

1- کوویڈ-19 ویکسینیشن ریکارڈ کی اصلاح کے لئے اِس لنک کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ پر جائیں۔

2- اپنا شناختی  کارڈ نمبر درج کریں۔ 

3- اپنے شناختی  کارڈ نمبر کے اجراء کی تاریخ درج کریں۔

4- موبائل نمبر درج کریں اور نیٹ ورک آپریٹر (ٹیلی نار، زونگ، جاز/وارد یا یوفون) منتخب کریں  اور

5- نیچے دئے گئے CAPTCHA کوڈ کو درج کریں۔

 

6- آپ کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) موصول ہوگا جو آپ نے ویب سائٹ پر دئے  گئے  خانے میں درج کرنا ہوگا۔

7- ڈراپ ڈاؤن مینو کا استعمال کرتے ہوئے درج ذیل تفصیلات منتخب کریں. 

- صوبہ

- ضلع

- تحصیل

- ہیلتھ کیئر یونٹ جہاں آپ کو ویکسین لگائی گئی 

8- اصلاح کے لئے مطلوبہ ڈیٹا منتخب کریں جیسے: 

- اگر ویکسین کی قسم/ نام غلط ہو

- اگر ویکسینیشن سنٹر کا نام غلط ہو 

- اگر ویکسینیشن کی پہلی یا دوسری خوراک کا کوئی ریکارڈ نہ ہو

- اگر ریکارڈ میں ویکسینیشن کی غلط تاریخ درج ہو

نوٹ: آپ ایک سے زیادہ خانوں پر نشان لگا کر ایک وقت میں ریکارڈ کے ‏مختلف حصے درست کر  سکتےہیں۔

9- آخر میں ویکسینیشن ریکارڈ میں اصلاحی کی قسم  کی وضاحت کریں اور سبمٹ پر کلک کریں۔ 

10- متعلقہ انتظامیہ سے اپنے ویکسین ریکارڈ کی اصلاح کے حوالے سے مزید معلومات کا انتظار کریں۔

اپنی درخواست کی حیثیت کو چیک کرنے کا طریقہ

ویکسینیشن ڈیٹا میں ترمیم/اصلاح کے لئے اپنی درخواست کی حیثیت چیک کرنے کے لئے اِن اقدامات پر عمل کریں:

اِس لنک کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ پر جائیں۔

2۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔

3۔ ڈیٹا کی اصلاح کی درخواست کے اندراج کے وقت آپ کو دیا گیا شکایت نمبر درج کریں۔ 

4۔ آپ کو شکایت/درخواست کی حیثیت دکھائی جائے گی۔  

طریقہ  نمبر 2: ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کرکے ڈیٹا کی درستگی

آپ ویکسینیشن سنٹر پر جا کر بھی اپنا ڈیٹا درست کروا سکتے ہیں، (جہاں  سے آپ کو ویکسیین   لگائی  گئی  ہو)۔  آپ 1166 کے ذریعے اپنے موبائل پر وصول کردہ  ویکسین  کی خوراک سے متعلق  ایس ایم ایس، اور رجسٹریشن کی پرچی کی تصویر (اگر دستیاب ہو) دکھائیں۔ جس کے بعد ویکسینیشن سنٹر کا عملہ  آپ  کے  ریکارڈ میں مطلوبہ اصلاح کرے گا۔

صحت تحفظ ہیلپ لائن

آپ اپنے ویکسینیشن ڈیٹا کی اصلاح اور ترمیم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کے کوویڈ-19 ہیلتھ ایڈوائزری پلیٹ فارم پر جا سکتے ہیں۔ آپ صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر بھی کال کر سکتے ہیں جو وزارت صحت کے ذریعہ فراہم  کی گئی ہے۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

ملک بھر میں کورونا وائرس اور ویکسینیشن کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے آپ پیر جمعہ صبح 09:00 بجے سے دوپہر 05:00 بجے تک بولو کے فیس بک پیج کے ذریعے بولو ٹیم کو میسج کر سکتے ہیں۔