'بلاسود قرض پروگرام' حکومت پاکستان کا ایک اقدام ہے جو کہ ورٹی ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن (پی اے ایس ایس ڈی) کے تحت چلایا جارہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد کم آمدنی والے گھرانوں اور افراد کو بلا سود قرض کی فراہمی ہے۔ اِس پروگرام کے تحت حکومت پاکستان اس پروگرام کے تحت ہر ماہ 80000 افراد کو نئے کاروبار شروع کرنے اور پرانے کاروبار کو مستحکم کرنے کے لیے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔ یہ پروگرام پاکستان میں 100 سے زیادہ ضلعوں میں جاری ہے۔

اِس پروگرام میں پسماندہ طبقات، خاص طور پر ہنر مند نوجوان، خواتین، معذور افراد، خواجہ سرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرامکفالت پروگرام، زکوة اور بیت المال سے منسلک افراد اور گھرانوں کے لئے ترجیحی طور پر قرضوں کی فراہمی کو  یقینی بنایا گیا ہے۔

اِس مضمون میں ہم  'بلاسود قرض پروگرام' تحت قرض حاصل کرنے کے مرحلہ وار عمل کی وضاحت کریں گے۔

Interest Free Loan Program.png

قرض کے لئے اہلیت

بلاسود قرض پروگرام کے لیے اہلیت کا معیار درج ذیل ہے،

  • 18 سے 60 سال کے درمیان عمر۔ 
  • درخواست گزار کے گھرانے کا غربت کا سکور 0 سے 40 کے درمیان ہونا چاہیے [آسان الفاظ میں درخواست گزار کا خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہا ہو]
  • درخواست گزار کے پاس کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ہونا چاہیے۔ 
  •  درخواست گزار کا تعلق ضلع کی اُس یونین کونسل سے ہونا چاہیے جو پروگرام کا حصہ ہے۔
  • کاروباری منصوبہ جو قرض کے مناسب استعمال کے لئے قابل عمل ہو۔   

نوٹ: غربت کا سکور کارڈ غربت کی اقسام کا ایک پیمانہ ہے، جو قرض کی فراہمی کے وقت اہلیت کی جانچ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اس حوالے سے معلومات اپنے قریبی قرضہ مرکز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

 

قرض کے رقم کی حد

بلاسود قرض پروگرام کے تحت قرض کی حد 1000 روپے سے لے کر 75000 روپے تک کی ہے۔ پروگرام 75000 روپے سے زائد کی رقم کا قرضہ نہیں دیتا۔

قرضہ مراکز

ملک بھر کے دیہی علاقوں، شہروں اور قصبوں میں 22 شراکت دار تنظیموں کے ذریعے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اضلاع کی معلومات، قرض مراکز اور شراکتی تنظیموں کے نام، اور رابطے کے لئے معلومات درج ذیل لنکس کے ذریعے حاصل کریں۔

  1. ملک بھر میں قرض مراکز کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔
  2. اپنا قریبی قرضہ مرکز ڈھونڈنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قرض کی درخواست جمع کرانے کے لیے ہدایات

  • اپنا قریبی قرض مرکز تلاش کریں اور اپنے علاقے کا نام سرچ بار میں اِس لنک کے ذریعے تلاش کریں۔ اپنے ضلعے، تحصیل یا یونین کونسل کے نام سے اپنے قریبی مرکز کی تلاش کریں،
  • اپنے قریبی لون مرکز پر تشریف لے جائیں،
  • اگر آپ پروگرام کے لیے اہل ہیں تو قرض مرکز میں لون آفیسر آپ کے لون کا درخواست فارم بھرے گا،
  • متعلقہ عملہ آپ کی تفصیلات کی تصدیق کے لئے آپ کے گھر/علاقے کا دورہ کرے گا،
  • آپ کی درخواست منظور ہونے پر لون آفیسر آپ کو آگاہ کرے گا،
  • قرض کی منظوری کی صورت میں 2 سے 4 ہفتوں کے اندر قرض کی فراہمی کے لئے کاروائی شروع کر دی جائے گی،
  • آپ احساس بلاسود قرض پروگرام کے بارے میں اضافی معلومات کے لئے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی اِس ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

قرض کی واپسی

اس پروگرام کے تحت حاصل کی جانے والی رقم کی واپسی کی معیاد 1 سال ہے۔

  • آپ چھوٹے چھوٹے أقساط میں ہر مہینے، ہر 3 مہینے اور ہر 6 مہینے بعد قرض واپس ادا کرسکتے ہیں،
  • آپ اس رقم کو یک مشت ایک سال کے دورانیے میں کسی بھی وقت واپس کرسکتے ہیں۔

دوسری بار قرض

آپ 'بلا سود قرض پروگرام' کے تحت دوسری بار قرض حاصل کرسکتے ہیں اگر آپ پہلا قرض 1 سال کے اندر اندر واپس کرلیں۔

مزید معلومات

آپ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی ویب سائٹ سے 'بلاسود قرض پروگرام' کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں یا آپ درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں،

  • 051-8439450 - 79
  • 051-111000102
  • 0300-5016957 

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

آپ ہمیں بولو فیس بک پیج پر یا بولو ویب سائٹ چیٹ باکس کے ذریعے سماجی بہبود کے پروگراموں، بشمول بلا سود قرض، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام/ کفالت پروگرام، بیت المال اور دیگر حکومتی پروگراموں کے تحت دی جانے والی خدمات کے بارے میں سوالات بھیج سکتے ہیں۔