بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومت پاکستان کا پروگرام ہے جس کے تحت سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ فی الوقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین اور بچوں کے لیے تین پروگرام – بے نظیر کفالت، بے نظیر نشوونما اور بے نظیر تعلیمی وظائف – چلائے جارہے ہیں۔

18.png

اس مضمون میں ہم بے نظیر تعلیمی وظائف کی اہلیت اور درخواست دائر کرنے کے طریقہ کار پر بات کریں گے۔

بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کیا ہے؟

بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام حکومت پاکستان کا ایک پروگرام ہے جس کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے اہل خاندانوں کے بچوں کو سہ ماہی وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔ وظیفہ حاصل کرنے کے لیے بچے کا پاکستان کے کسی بھی ضلعے کے سکول یا کالج داخل ہونا لازمی ہے۔

بے نظیر تعلیمی وظائف کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں شمولیت کے لیے اہلیت کا معیار درج ذیل ہے
۔ بے نظیر کفالت پروگرام سے مستنفید ہونے والی خاتون کے بچے،

۔ تعلیمی سطح کے لحاظ سے درج ذیل فہرست کے مطابق عمر کا ہونا،

عمر کی حدتعلیمی سطح
4 سے 12 سالپرائمری سکول
8 سے 18 سالسیکنڈری سکول
13 سے 22 سالہائیر سکینڈری سکول

بے نظیر تعلیمی وظائف میں رجسٹریشن کے لیے کون سی دستاویزات کی ضرورت ہے؟

بے نظیر تعلیمی وظائف کے لیے رجسٹریشن کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں،

۔ بچے کا نادرا سے جاری شدہ ب-فارم،

۔ والدہ کا نادرا سے جاری شدہ شناختی کارڈ،

۔ سکول میں داخلے کی رسید جس پر پر بچے کے سکول اور جماعت کے برائے میں معلومات ہو۔ رسید پر سکول ٹیچر کی مہر تصدیق ہونا لازمی ہے۔

بے نظیر تعلیمی وظائف کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہے؟

بے نظیر تعلیمی وظائف کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار درج ذیل ہے،

۔ اپنے قریبی بے نظیر تحصیل دفتر پر اپنے بچے سمیت تشریف لے جائیں،

۔ دفتر پر موجود آفیسر کو بچے کا ب-فارم اور گھر کے سربراہ کا موبائل نمبر فراہم کریں،

۔ آفیسر بچے کو رجسٹر کرکے آپ کو انرولمینٹ سلپ مہیا کرے گا،

۔ انرولمینٹ سلپ کو بچے کے سکول سے پر کروائیں۔ سلپ پر بچے کے جماعت، سکیشن، کلاس ٹیچر اور پرنسپل کی معلومات شامل کرنا لازمی ہے،

۔ انرولمینٹ سلپ سکول کی طرف سے مکمل کرنے کے بعد اسے بے نظیر تحصیل دفتر پر جمع کروائیں۔

۔ انرولمینٹ سلپ کی تصدیق کے بعد، بچے کا سہ ماہی وظیفہ جاری کیا جائے گا۔

بے نظیر تعلیمی وظائف کے تحت ملنے والے وظیفے کی رقم کیا ہے؟

بے نظیر تعلیمی وظائف کے تحت فراہم کیے جانے والے وظیفہ کی رقم درج ذیل ہے،

11 اور 12 جماعت6 سے 1۰ جماعت1 سے 5 جماعت 
450035002500طالبات
400030002000طلباء

پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے پر بچیوں کو 3000 روپے کا اضافی وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔

 

بے نظیر تعلیمی وظائف کی رقم رجسٹریشن کے بعد کتنے عرصے میں جاری کی جاتی ہے؟

بے نظیر تعلیمی وظائف کی رقم بچے کے سکول میں 70 فیصد حاضری سے مشروط ہے۔ بچے کی پروگرام میں رجسٹریشن کے بعد پروگرام کا عملہ بچے کی سکول کی حاضری اور دیگر امور کی تصدیق کرتا ہے جس کے بعد بچے کا وظیفہ جاری کیا جاتا ہے۔ اس کام میں 3 سے 4 مہینے لگ جاتے ہیں۔

نوٹ: بچے کے سکول کی تبدیلی کی صورت میں بے ںظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مطلع کرنا لازمی ہے۔

بے نظیر تعلیمی وظائف کے حوالے سے شکایات کہاں رجسٹر کی جاسکتی ہیں؟

اگر آپ کی بے نظیر تعلیمی وظائف یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے کوئی بھی شکایت یا سوال ہے تو آپ پروگرام کی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا اپنے قریبی بے نظیر تحصیل دفتر پر تشریف لے جاسکتے ہیں۔

آپ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی اپنی شکایت آن-لائن درج کرسکتے ہیں یا آپ وفاقی محتسب کی ویب سائٹ کے ذریعے سے بھی اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تصدیق شدہ آن لائن چینل کون سے ہیں؟

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تصدیق شدہ سرکاری آن لائن چینل درج ذیل ہیں،

blobid14.pngآفیشل ویب سائٹhttps://bisp.gov.pk/
blobid15.pngیوٹیوب چینلhttps://www.youtube.com/@bisp_pakistan
blobid16.pngٹک ٹاک اکاوئنٹhttps://www.tiktok.com/@bisp_pakistan
blobid17.pngفیس بک پیجhttps://www.facebook.com/officialbisp/
blobid18.pngوٹس ایپ چینلhttps://www.whatsapp.com/channel/0029VaL06DJ9Bb602I388U2l
blobid19.pngٹوئیٹر/ ایکس ہینڈلhttps://twitter.com/bisp_pakistan
blobid20.pngانسٹاگرام اکاوئنٹhttps://www.instagram.com/bisp_pakistan/

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

پاکستان میں موجود سماجی بہبود، کم آمدنی والے گھرانوں خاص طور پر خواتین کی مالی امداد اور دیگر خدمات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ ہمیں ہمارے فیس بک پیج یا ہماری ویب سائٹ پرموجود چیٹ باکس کے ذریعے نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم پیر تا جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک سوالات کے جوابات دیتی ہے۔