ایک بچے کی پیدائش کے پہلے دو سال کے دوران کی غذا ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لیے حکومت پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کی شراکت سے بے 'نظیر نشوونما پروگرام' کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے کا مقصد نوازئیدہ بچوں [جن کی عمر دو سال سے کم ہے]، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماوں کی صحت میں بہتری لانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اہل افراد کو سہ ماہی وظیفے کے ساتھ ساتھ اضافی خوراک فراہم کی جاتی ہے۔
اس مضموں میں ہم بے نظیر نشوونما پروگرام کے لیے اہلیت اور رجسٹریشن کے طریقہ کار پر بات کریں گے۔
بے نظیر نشوونما پروگرام کی اہلیت کا معیار کیا ہے؟
بے نظیر نشوونما پروگرام کی اہلیت کا معیار درج ذیل ہے،
۔ حاملہ یا بچے کو دودھ پلانے والی خاتون،
۔ بچے کی عمر 6 ماہ سے 23 ماہ کے درمیان ہونا،
۔ دودھ پلانے والی مائیں اور حاملہ خواتین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر اور اہل ہونا ،
۔ رجسٹر کرنے والی خواتین کا پاکستان کے کسی بھی ضلعے کا رہائشی ہونا۔
بے نظیر نشوونما میں رجسٹر کرنے کے لیے کون سی دستاویزات درکار ہیں؟
بے نظیر نشوونما میں رجسٹر کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں،
۔ خاتون کا نادرا سے جاری شدہ شناختی کارڈ،
۔ بچے کا نادرا سے جاری شدہ ب-فارم،
۔ بچے کا بنیادی حفاظتی ٹیکہ جات کا ریکارڈ [یہ ریکارڈ ہر تین مہینے بعد اپ-ڈیٹ ہونا چاہیے]
بے نظیر نشوونما کے لیے رجسٹر کہاں سے کی جاتی ہے؟
بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت تحصیل اور ضلعے ہیڈکواٹر ہسپتالوں [ڈی-ایچ-کیو اور ٹی-ایچ-کیو] میں نشوونما سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اپنے قریبی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال یا ضلعے ہیڈ کواٹر ہسپتال پر تشریف لے جائیں۔
پروگرام میں شامل خواتین اور بچوں کو کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں؟
پروگرام میں رجسٹریشن کے بعد اہل خواتین اور بچوں کو سہ ماہی بنیاد پر اضافی خوراک کے پیکٹ اور وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔
خواتین کو فراہم کی جانے والی اضافی خوراک 'ممتا' گلابی رنگ کے پیکٹ میں ہوتی ہے جب کہ بچوں کی اضافی خوراک 'واوامم' نیلے پیکٹ میں ہوتی ہے۔
پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ کی رقم کتنی ہے؟
بے نظیر نشوونما کے تحت دیا جانے والا وظیفہ بے نظیر کفالت پروگرام کے علاوہ ہے۔ وظیفے کی رقم دج ذیل ہے،
وظیفے کی رقم | پروگرام سے مستنفید ہونے والا فرد |
2500 | حاملہ یا دودھ پلانے والی خاتون |
2500 | 6 سے 23 ماہ کے درمیان کا بچہ |
3000 | 6 سے 23 ماہ کے درمیان کی بچی |
اضافی خوراک کب اور کدھر فراہم کی جاتی ہے؟
پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو اضافی خوراک ہر تین ماہ بعد نشوونما سنٹرز پر فراہم کی جاتی ہے۔ ہر فرد کو روزانہ کی بنیاد پر ایک پیکٹ فراہم کیا جاتا ہے جس سے پیکٹ کی مجموعی تعداد 90 ہوتی ہے۔
نوٹ: نشوونما سنٹر پر ہر دورے کے وقت بچے کا بنیادی حفاظتی ٹیکہ جات کا کارڈ دیکھا جاتا ہے۔ اگر بچے کے والدین بچے کو بنیادی حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں کرواتے تو پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم اور اضافی خوراک بند کردی جائے گی۔ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ ماوَں کے لیے نشوونما سنٹر پر سہ ماہی معلوماتی سیشن بھی لینا لازمی ہے۔
بے نظیر نشوونما پروگرام کے حوالے سے شکایات کہاں درج کی جاسکتی ہیں؟
اگر آپ کی بے نظیر نشوونما پروگرام یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے کوئی بھی شکایت یا سوال ہے تو آپ پروگرام کی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا اپنے قریبی بے نظیر تحصیل دفتر پر تشریف لے جاسکتے ہیں۔
آپ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی اپنی شکایت آن-لائن درج کرسکتے ہیں یا آپ وفاقی محتسب کی ویب سائٹ کے ذریعے سے بھی اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تصدیق شدہ آن لائن چینل کون سے ہیں؟
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تصدیق شدہ سرکاری آن لائن چینل درج ذیل ہیں،
آفیشل ویب سائٹ | https://bisp.gov.pk/ | |
یوٹیوب چینل | https://www.youtube.com/@bisp_pakistan | |
ٹک ٹاک اکاوئنٹ | https://www.tiktok.com/@bisp_pakistan | |
فیس بک پیج | https://www.facebook.com/officialbisp/ | |
وٹس ایپ چینل | https://www.whatsapp.com/channel/0029VaL06DJ9Bb602I388U2l | |
ٹوئیٹر/ ایکس ہینڈل | https://twitter.com/bisp_pakistan | |
انسٹاگرام اکاوئنٹ | https://www.instagram.com/bisp_pakistan/ |
اپنے سوال بولو کو بھیجیں!
پاکستان میں موجود سماجی بہبود، کم آمدنی والے گھرانوں خاص طور پر خواتین کی مالی امداد اور دیگر خدمات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ ہمیں ہمارے فیس بک پیج یا ہماری ویب سائٹ پرموجود چیٹ باکس کے ذریعے نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم پیر تا جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک سوالات کے جوابات دیتی ہے۔